ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ضرورت پڑنے پر ابھی بھی ٹی 20میں 140کی رفتار سے گیندبازی کر سکتا ہوں:نہرا

ضرورت پڑنے پر ابھی بھی ٹی 20میں 140کی رفتار سے گیندبازی کر سکتا ہوں:نہرا

Sun, 12 Mar 2017 20:55:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 12/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے تیزگیندباز شاید عمر کو شکست دینے کے لیے آمادہ ہیں۔ایسے وقت میں جب زیادہ تر تیزگیندباز کھیل کو الوداع کہہ چکے ہوتے ہیں، نہرا نہ صرف شاندار گیندبازی کر رہے ہیں بلکہ ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کر دے رہے ہیں۔نہرا نے کہاکہ اس عمرمیں بھی میں تیز گیند باز ہوں،میں کبھی بھی 125سے 128کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کرنے والا گیندباز نہیں تھا، آج بھی نئی گیند سے میں 138کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کرنے کا ہدف بناتا ہوں کہ مجھے ایسا کرنا ہی ہے، رفتار ہی سب کچھ نہیں ہے، لیکن اگر ضرورت پڑتی ہے تو میں ٹی 20میں بھی 140سے زیادہ کی رفتار سے گیندبازی کر سکتا ہوں، کیا اس سے ان پر دباؤ بنتا ہے کیونکہ موجودہ کپتان وراٹ کوہلی بھی انہیں ویسے ہی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں جیسے سورو گنگولی یا مہندر سنگھ دھونی انہیں ٹیم میں چاہتے تھے۔نہرا نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ محسوس نہیں ہوتا تو وہ جھوٹ بول رہا ہے، لیکن میرے کیریئر میں اس مرحلے میں دباؤ سے زیادہ میرے اندر سینئر کرکٹر ہونے کے ناطے ذمہ داری کا احساس ہے، تاکہ نوجوان گیند بازوں کی اپنے مشورے سے مدد کر سکوں۔نہرا نے کہاکہ میں اور مہندر سنگھ دھونی الگ عمر کے دو کھلاڑی ہیں، ہمارا کام اپنے تجربے کے مطابق اس ٹیم میں استحکام لانا ہے۔یہ پوچھنے پر کہ اگر ہندوستان انہیں 2019کے کے ورلڈ کپ کی ٹیم میں چاہے گا، تو وہ اس تجویز پر ہنس پڑے۔نہرا نے کہاکہ 2019ابھی بہت دور ہے اوراپنی عمر کو دیکھتے ہوئے میں اتنا نہیں کھیل سکتا، حالانکہ میں جب نوجوان تھا،تب بھی میں نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا،یہاں تک کہ مہندر سنگھ دھونی جو مجھ سے دو سال چھوٹا ہے، وہ بھی اتنی دور کی نہیں سوچ رہا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ابھی میں آئی پی ایل کے لیے تیاری کر رہا ہوں کیونکہ دہلی نے وجے ہزارے ٹرافی کے لیے کوالیفائی نہیں کیاہے، پھر چمپئنز ٹرافی ہوگی۔


Share: